جرائم و حادثات

حیدرآباد گھروں کے سامنے پارک گاڑیوں کو آگ‌ لگا دی‌ گئی

شہرکے جیڈی میٹلہ علاقہ میں نامعلوام اشرار نے مکانات کے سامنے پارک کی ہوئی قریب 10 گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ گاجولا راما رم روڈ، نیو ایل بی نگر، ویویکا نندا نگر، دیوی سویٹ ہاوزروڈ اوراسکے آس پاس کے علاقوں میں گھروں کے سامنے پارک کی گئی گاڑیوں کو منگل کی رات نامعلوم افراد نے پٹرول چھڑک کر آگ لگادی، ذرائع کے مطابق اشرار نے ایک کے بعد ایک گاڑیوں کے پٹرول پائیپ کٹ کردئیے اورپورا پٹرول بہانے کے بعد اسی پٹرول کو لائٹرسے آگ لگادی جس کے نیتجہ میں گاڑیاں جل گئیں۔ جن گڑیوں کو آگ لگادی گئی ان میں 9 بائیکس اورایک آٹو شامل ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حالت نشہ میں ایک شخص نے یہ حرکت کی تھی جسے پولیس نے حراست میں لے لیا اورتفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button