نیشنل

بریکنگ نیوز _ اعظم خان کی اسمبلی کی رکنیت ختم _ اترپردیش اسپیکر اسمبلی کا فیصلہ

حیدرآباد _ 28 اکتوبر ( اردولیکس) اترپردیش میں سماج وادی پارٹی سے نمایندگی کرنے والے رکن اسمبلی اعظم خان کی اسمبلی کی رکنیت ختم کردی گئی۔ کیونکہ ایک مقدمے میں تین سال قید کی سزا کے پیش نظر، اتر پردیش اسمبلی کے اسپیکر نے ان کی قانون سازی کی رکنیت منسوخ کر دی۔ اس سلسلے میں یوپی اسمبلی کے اسپیکر کے دفتر نے ایک بیان دیا ہے۔

 

ان پر الزام ہے کہ اعظم خان نے 2019 میں ایک اجتماع سے خطاب کیا اور نفرت انگیز تقریر کی جس نے لوگوں کو مشتعل کیا گیا۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھا ۔ جمعرات کواس  کیس کا فیصلہ سنانے والی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے انھیں تین سال قید اور 2000 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button