تلنگانہ

حیدرآباد میں جمعرات کو بھی موسلا دھاربارش کا امکان

حیدرآباد: محکمہ موسمیات کی جانب سے حیدرآباد میں جمعرات کے دن بھی زبردست بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ایلوالرٹ جاری کردیا ہے اورکہا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ آج بھی حیدرآباد میں زبردست گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، بارش کی وجہہ سے کئی مقامات پرپانی جمع ہوگیا جس کی وجہہ سے گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button