جنرل نیوز

22 اور 23 اکتوبر کو نمائش میدان نامپلی پر ایس آئی او کی دو روزہ عظیم الشان کانفرنس Igniting Change

طلباء و نوجوانوں سے شرکت کرنے سرپرست حلقہ ایس آئی او تلنگانہ مولانا حامد محمد خان کی اپیل

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا(SIO)کے چالیس سالہ کامیاب سفر کی تکمیل پر ملک گیر سطح پرمختلف پروگرامس منعقد کیے جارہے ہیں اسی تناظر میں شہر حیدرآباد میں آج اور کل(22اور23اکتوبر،2022) بروز ھفتہ اور اتواردو روزہ عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد نمائش میدان نامپلی،حیدرآباد پر عمل میں لایا جارہا ہے۔ سرپرست حلقہ ایس آئی او تلنگانہ مولانا حامدمحمد خان نے طلبا و نوجوانوں سے کثیر تعداد میں اس کانفرس میں شریک ہو نے اور استفادہ کرنے کی اپیل کی ہے اُنہوں نے بتایاکہ اس دو روزہ کانفرنس میں مختلف نوعیت کے پروگرامس قرآن و سنت،ماحولیات،سماجی برائیوں،نوجوانوں کے مسائل،سماج میں خواتین کا مقام،قانونی شعورودیگر اہم موضوعات کے حوالے سے منعقد ہوں گے جو ان شاء اللہ طلبا و نوجوانوں کیلئے کافی مفید وثمر آور ثابت ہوں گے۔ اس کے علاوہ کانفرنس کے دوسرے دن عوامی سیشنس بھی منعقد کئے جائیں گے۔ جسکو ملی،تحریکی،سماجی و سیاسی قائدین مخاطب فرمائینگے۔سرپرست حلقہ ایس آئی او تلنگانہ مولانا حامد محمد خان نے اس کانفرنس کو ہر پہلو سے کامیاب بنانے عامتہ المسلمین سے اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button