جنرل نیوز

نو جوانوں کی صلاحتیوں کو انکی ذات’ خاندان اور معاشرہ کے لیے مفید تر بنانا وقت کی اہم ضرورت مرزا نذیر احمد بیگ زاہر کا بیان

 

بانسواڑہ 7 اگست ( نیوز اینڈ ویوز میڈیا /اردو لیکس) جماعت اسلامی ہند باسواڑہ کے زیر اہتمام جامع مسجد بانسواڑه میں بعد نماز مغرب خطاب عام رکھا گیا جسمیں مرزا نذیر احمد بیگ زاہد سکریٹری اسلامی معاشرہ جماعت اسلامی تلنگانہ نے جماعت اسلامی تلنگانہ کی جانب سے منائی جارہی دس روزہ مہم "اُٹھو اور خبردار کرو اور اپنے رب کی بڑائی کا اعلان کرو” –

5 تا 15 اگسٹ کی تفہیم کی اور مہم کے اغراض و مقاصد کو واضح کیا محترم نے ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر نوجوانوں میں اسلامی کردار و اخلاق کو پروان چڑھانے پر زور دیا اور کہا کے موجودہ سنگین اور مخالف حالات میں ایمان ویقین اور توکل پیدا کیا جائے اور بردران وطن تک دعوت حق کے پیغام کو پہنچایا جائے ۔ جماعت اسلامی ہند بلا لحاظ مسلک و فرقہ تمام مسلمانوں سے اپیل کرتی ہے۔ کے وہ ملک کے نازک حالات کو سمجھیں مستقبل کے خطرات کو محسوس کریں. دین و ایمان اور اپنے جان و مال کی حفاظت و سلامتی کیلئے اٹھ کھڑے ہوں اس خطاب عام میں ناظم ضلع کا ماریڈی احمد عبد العظيم محمد عبد الحفیظ ظفر امیر مقامی با نسواڑہ کے علاوہ محمد رضوان، محمد تراب الدین ، عبدالرزاق باشم امجدخان، التمش، کاظم حسین شوکت، عبد الستار، عبدالمعید شیخ اکبر ،ذاکر ،عبدالباری کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button