ایجوکیشن

مکتھل ضلع پریشد ہائی اسکول گرلز میں مجلس کی جانب سے آل ان ون گائیڈ کی تقسیم _ رکن کونسل مرزا رحمت بیگ اور دیگر کی شرکت

نارائن پیٹ: 06 مارچ (اردو لیکس) صدر محترم جناب نقیب ملت جناب بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر اور جناب اکبر الدین اویسی قائد مقننہ مجلس کی نگرانی میں جناب مرزا رحمت بیگ قادری ایم ایل سی’ جناب جابر بن سعید الجابری انچارچ مجلس اتحاد المسلمین محبوب نگر’ نواز الدین کارپروٹر سلیمان نگر’ ظفر خان کارپروٹر ملے پلی حیدرآباد ودیگر نے آج مکتھل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ٹاؤن ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اردو میڈیم اسکولوں کے طلباء و طالبات میں سالار ملت آل ان ون ماڈل پیپر سیریز گائیڈس مفت تقسیم کئے گے۔

 

مرزا رحمت بیگ ایم ایل سی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہعصر حاضر میں مسلم طلباء و طالبات کا زیور تعلیم سے آراستہ و پیراہونا ناگزیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء سخت سے سخت محنت کرتے ہوئے تعلیم حاصل کریں۔ اور اپنے والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ کا نام روشن کریں۔ انہوں نے مقامی ارکان بلدیہ سے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اچھے انداز میں عوام کی خدمات کریں۔ اور اپنے مسائل کو میونسپل عہدیدارن سے حل کروئیں۔

 

جابر بن سعید الجابری نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سالار ملت آل ان ون ماڈل پیپر سیریز گائیڈس کا اچھی طرح استعمال کرتے ہوئے تعلیم حاصل کریں۔ اور تعلیم کے ذریعہ سماج میں نمایاں مقام حاصل کریں اس موقع پر صدر مجلس مکتھل زاہد علی’ جمشیر علی ضلع جوائنٹ سیکریٹری مجلس’ عبدالعزیز جنرل سیکرٹری مجلس مکتھل’ زبیر احمد’ محمد الیاس’ مولا عبدالقیوم ودیگر محبان مجلس موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button