جرائم و حادثات

دسویں جماعت کی طالبہ حاملہ۔ حیدرآباد میں شرمناک واقعہ

حیدرآباد: انتہائی افسوسناک اور شرمناک واقع میں عصمت ریزی کے نتیجے میں دسویں جماعت کی طالبہ حاملہ ہو گئی‌ یہ واقعہ امیر پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے امیر پیٹ سے تعلق رکھنے والی16 سالہ لڑکی دسویں جماعت میں زیر تعلیم ہے۔

 

 

 

اسی اسکول میں پڑھنے والے ایک اور طالب علم نے محبت کے نام پر لڑکی کو اپنے جھانسے میں لے لیا بعد ازاں وہ لڑکی کو لے کر شہر کے مضافات میں گیا، جہاں اس نے طالبہ کے ساتھ شرمناک حرکت کی۔ گزشتہ کچھ دنوں سے لڑکی کی طبیعت خراب ہو رہی تھی جب اس کے گھر والے اسے ہاسپٹل لے گئے تو وہاں ڈاکٹرس نے بتایا کہ لڑکی حاملہ ہے۔

 

 

 

 

یہ سنتے ہی لڑکی کے گھر والوں کے ہوش اڑ گئے اور انہوں نے تفصیلات جاننے کے بعد امیر پیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے اس معاملے میں کس درج کر لیا ہے اور چھان بین کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button