جنرل نیوز

کھمم میں 15 اگست کو منعقدہ عظیم الشان جلسہ کو کامیاب بنانے کی اپیل

کھمم میں 15 اگست کو منعقدہ عظیم الشان جلسہ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی ہے حافظ محمد جواد احمد کنوینر جلسہ نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ 15 اگست بروز پیر بعد نماز مغرب 7.30 بجے شام کھمم کے امبیڈکر بھون میں عظیم الشان جلسے عام بعنوان بھارت کو آزاد کرانے میں ہندو مسلم اتحاد اور دوسو سالہ اردو صحافت کا کردار منعقد کیا جارہا ہے جلسے کی صدارت حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیت العلماء تلنگانہ و آندھرا پردیش فرمایئے گے مہمانان خصوصی خصوصی کی حیثیت سے ملک کے نامور علماء کرام کے علاوہ مقامی علماء کرام دانشوران اور کھمم شہر کے سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے

 

محمد جواد احمد نے کھمم شہر کے برادران اسلام اور برادران وطن سے گزارش کی ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر اس اہم اجلاس میں شرکت فرماکر دینی وملی حمیت کا ثبوت دیں نوٹ 15 اگست کو ہی صبح 10.30 تا دن 1 ایک بجے تک خواتین کے لئے کھمم کے امبیڈکر بھون میں خصوصی اجتماع رکہا گیا جس میں مفتی ابوبکر جابر قاسمی صاحب کا خصوصی خطاب ہو گا

متعلقہ خبریں

Back to top button