اسپشل اسٹوری

کرناٹک حکومت کے اشتہار میں جواہر لال نہرو کی تصویر غائب _ ویر ساورکر کی تصویر شامل، کانگریس شدید برہم

بنگلور _ کرناٹک حکومت نے وزیر اعظم نریندر مودی کی ”ہرگھر ترنگا” مہم میں ایک نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ اس کی وجہ مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اتوار کو جاری کیا گیا اشتہار تھا۔ اہم اپوزیشن کانگریس پارٹی کرناٹک میں بسواراج بومائی حکومت کے رویے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے

بتایا گیا ہے کہ کرناٹک حکومت نے اخبارات کو جاری اشتہار سے ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کی تصویر ہٹا دی ہے۔اور اس میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ونائک ساورکر کی تصویر کو شامل کرتے ہوئے  انھیں انقلابی ساورکر کہا گیا ہے۔ یہ تنازعہ پارٹیشن ہاررز ریمیمبرنس ڈے Partition Horrors Remembrance Day کے عنوان سے اشتہار مکمل صفحہ کا جاری کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button