جرائم و حادثات

بیوی نے شوہر کا قتل کردیا۔ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں واردات

File photo

نظام آباد:26/اپریل (اُردو لیکس) دورِ حاضر میں گھریلو تنازعات میں بے تحاشہ اضافہ ہوتا جارہاہے۔گھریلو تنازعات کے سدباب کیلئے عوام میں شعور بیدار کیاجانا ضرری ہے۔ اسی طرح آج نظام آباد کے خلاص پور میں بیوی نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرتے ہوئے اپنے ہی شوہر کا قتل کردیا۔

 

تفصیلات کے بموجب خاندانی اختلافات و جھگڑوں سے تنگ آکر بیوی کے ہاتھوں شوہر کاقتل ہوگیا۔یہ واقعہ آج صبح پیش آیا۔ نظام آباد ضلع کا موپال منڈل خلاص پور گاؤں کے سائی ریڈی (55) سالہ کی بیوی رادھا نے سوئے ہوئے سائی ریڈی کے منہ پر تکیہ رکھ دیا جسکی وجہ سے دم گھٹ جانے سے شوہر کی موت ہوگئی ۔بتایاجاتا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان کچھ عرصے سے تنازعات چل رہے تھے۔

 

اس تناظر میں اس قتل کے لیے وہ اپنے شوہر کی زیادتی برداشت نہ کر سکی اور انتہائی اقدام کرنے کا فیصلہ کیا۔ جائے واردات پر نظام آباد ساؤتھ رورل سی آئی سریش کمار،موپال ایس ایس آئی گنگادھر نے جانچ کی۔ سائی ریڈی کی لاش کوبغرض پوسٹ مارٹم نظام آباد جنرل اسپتال منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button