نیشنل

بچہ کی پٹائی پر برہم ماں باپ نے ٹیچر کو بھگا بھگا کر مارا _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 22 مارچ ( اردولیکس ڈیسک) اسکول ٹیچر کی جانب سے ایک طالب علم کی پٹائی پر برہم ماں باپ  اسکول پہنچ گئے اور بچے کو مارنے پر نہ صرف ٹیچر سے جھگڑا کیا بلکہ ٹیچر کو اسکول میں بھگا بھگا کر بری طرح پیٹ دیا ۔ جس میں ٹیچر زخمی ہوگیا۔ یہ عجیب وغریب واقعہ تاملناڈو کے  توتیکورن ضلع کے ایک سرکاری امدادی اسکول میں پیش آیا۔ طالب علم کے ماں سیلوی اور باپ  شیولنگم نے الزام لگایا ہے کہ اس اسکول میں کام کرنے والے ٹیچر بھرت نے دوسری کلاس میں پڑھنے والے ان کے بچے کی پٹائی کی تھی۔

 

اس معاملے کو جانے بغیر وہ اسکول پہنچ گئے اور ٹیچر بھرت کے ساتھ جھگڑا کیا ۔اس دوران طالب علم کی والدہ سیلوی نے اپنے شوہر سے کہا کہ ٹیچر بھرت کو جوتا مارے ۔ کیونکہ چھوٹے بچوں کو مارنا خلاف قانون ہے اور ٹیچر کو بچوں کو مارنے کا حق کس نے دیا؟ شیولنگم نے بھرت پر اس وقت حملہ کیا جب اسکول کے بچے یہ سارا معاملہ دیکھ رہے تھے۔ بھرت کی کلاس روم میں ہی پٹائی شروع کردی جس پر وہ گراؤنڈ میں بھاگ گیا ۔لیکن بچے کے والدین نے ٹیچر کا تعاقب کرتے ہوئے اسکول گراؤنڈ میں بھگا کر مارا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button