جرائم و حادثات

حیدرآباد ۔جامعہ نظامیہ میں بم رکھے جانے کی اطلاع سے سنسنی

File photo

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانا شہر میں واقع جنوبی ہند کی قدم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ میں بم رکھے جانے کی اطلاع سے سنسنی پھیل گئی۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح کسی نے فون پراطلاع دی کہ جامعہ نظامیہ می بم رکھا گیا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ پولیس نے فوری طورپرحرکت میں آتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکوئیڈ کو طلب کرکے تلاشی لی، قریب ایک گھنٹے کی تلاشی کے بعد وہاں کوئی قابل اعتراض شئے برآمد نہیں ہوئی اوربم کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔ پولیس نے اس معاملہ میں فون کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button