جرائم و حادثات

کورٹلہ کے قریب لاری کی ٹکر سے آٹو میں سوار ایک نوجوان جاں بحق، 4 دیگر زخمی

کورٹلہ _ 29 جولائی  ( اردولیکس) تلنگانہ کے کورٹلہ میں لاری کی ٹکر سے آٹو میں سوار 5 افراد زخمی ہوگئے۔جن میں ایک نوجوان کی موت ہوگی۔ یہ بھیانک حادثہ ڈی 40 کنال کے پیش آیا۔ جہاں کورٹلہ ٹاون سے تعلق رکھنے والے 5 نوجوان محسن ، عابد ، واجد، شارو اور عمران زخمی ہوگئے۔ ان میں شدید زخمی ہوئے والے عمران کو کریم نگر کے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا تھا جہاں ان کی علاج کے دوران موت ہوگئی۔

جبکہ مزید چار زخمی نوجوانوں میں دو کورٹلہ ہاسپٹل اور دو جگتیال ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں مکمل تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button