جرائم و حادثات
12 سال کی معصوم بچی کا عصمت ریزی کے بعد قتل، مجرم کو سزائے موت ۔ تلنگانہ نلگنڈہ کی عدالت کا فیصلہ

نلگنڈہ: ریاست تلنگانہ نلگنڈہ کی ایک مقامی عدالت نے نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل کے معاملے میں پوکسو ایکٹ کے تحت مجرم کو موت کی سزا سنائی ہے۔
سال 2013 میں ملزم محمد مکرم نے 12 سالہ لڑکی کو نلگنڈہ کے ایک گھر میں اکیلا پا کر عصمت ریزی کی۔ اس کے بعد اس کا قتل کر کے اس کی نعش کو نہر میں پھینک دیا تھا۔ متعلقہ پولیس نے ملزم کے خلاف پوکسو ایکٹ اور قتل کے جرم کے تحت مقدمہ درج کیا ۔
ضلع عدالت میں گزشتہ 10 سال سے دلائل کے بعد آج پوکسو کورٹ کی انچارج جج روجا رمانی نے حتمی فیصلہ سنایا۔ اس کیس میں ملزم کو سزائے موت سزا سنائی گئی۔