کورٹلہ کے کریسنٹ ہائی اسکول اردو میڈیم میں یوم اطفال کے موقع پر انگلش ایکسپو کا انعقاد

یوم اطفال کے موقع پرکریسنٹ ہائی اسکول اُردو میڈیم کورٹلہ ENGLISH EXPO منعقد کیاگیاجس میں مہمان خصوصی کے طورپر شہر کورٹلہ کے معززماہرتعلیم شخصیت محمد کریم الدین صاحب ( لکچررزولوجی)نے پروگرام کا افتتاح کیا اور پورے projectsکا مشاہدہ کیابہت ہی باریک بینی سے مشاہدہ کے بعد طلبہ وطالبات کی محنت کو سراہااور اساتذہ ومعلمات کی محنت کی تعریف کی
خاص طور مادری زبان اُردو ذریعہ سے تعلیم سے حاصل کرنے کوکہااردو زبان بذریعہ تعلیم کے فوائد بے شمار ہیں، خاص طور پر ایک ایسے معاشرے میں جہاں اردو نہ صرف قومی زبان بلکہ ثقافت اور تاریخ کا اہم حصہ ہے۔ اردو زبان میں تعلیم حاصل کرنے کے چند اہم فوائد زبان و ثقافت کا تحفظ،آسانی سے سمجھنے کی صلاحیت،تعلیمی معیار کی بہتری،مفہوم کی گہرائی وغیرہ بہت ہی مختصر وقت میں ان باتوں کا اظہار خیال کیااور اپنی سےطرف طلباء وطالبات کو انعامات سےبھی نوازا
اس کے علاوہ اور ممان خصوصی محمد رفیع الدین صدر ایم ائی ایم ،کورٹلہ ،عبد الرحیم ،عبد المصور صحافی ،سلیم فاروقی نامہ نگار رزنامہ سیاست موجود رہے
،اس موقع پر ناظم اسکول مفتی سید ضمیر احمد عقیل سبیلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم اطفال ایک ایسا دن ہے جب دنیا بھر میں بچوں کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ یہ دن بچوں کی اہمیت اور ان کی خوشحال زندگی کے لیے ضروری اقدامات کی یاد دہانی کراتا ہے۔ اس موقع پر اسکول کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے کیونکہ اسکول بچوں کی شخصیت کی تشکیل کا بنیادی مرکز ہے۔اسکول بچوں کو نہ صرف تعلیم فراہم کرتا ہے، بلکہ یہ ان کے ذہن کو نکھارنے، ان میں سلیقہ اور نظم پیدا کرنے اور زندگی کے مختلف پہلوؤں کو سمجھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
یہاں بچوں کو وہ علم اور ہنر سکھائے جاتے ہیں جو انہیں مستقبل میں کامیاب زندگی گزارنے میں مدد دیتے ہیں۔ اسکول میں نہ صرف نصابی تعلیم دی جاتی ہے، بلکہ غیر نصابی سرگرمیاں بھی بچوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔یوم اطفال کے موقع پر اسکول میں بچوں کے حقوق کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا بہت ضروری ہے۔ اسکولوں میں اس دن کی مناسبت سے مختلف سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں جاتی ہے
ایک اچھا اسکول وہ ہے جو اپنے طلباء کی ذہنی، جسمانی، اخلاقی اور سماجی نشوونما پر بھرپور توجہ دیتا ہے، تاکہ وہ زندگی میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔ اس دن کا مقصد یہ ہے کہ ہم اپنے بچوں کو بہترین تعلیم، تربیت اور محفوظ ماحول فراہم کریں تاکہ وہ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکیں اور ایک روشن مستقبل کی جانب قدم بڑھا سکیں
۔اور اسکو ل کے تمام اساتذہ صدر مدرس محمد اشرف صاحب محمد شکیل صاحب ، سید ادریس صاحب ، محمد عابد صاحب ،مفتی عمران صاحب ،اور پروگرام کو ترتیب دینے والے محمد شاہد صاحب اور تمام معلمات نے پروگرام کو بھرپور کامیاب کیا۔
