نیشنل

بریکنگ نیوز۔بارش کی وجہہ سے گجرات اور کولکتہ کا میچ منسوخ

احمد آباد: آئی پی ایل سیزن 17 میں آج گجرات ٹائٹنس اور کولکتہ‌نائٹ رائیڈرس کی ٹیموں کے درمیان احمد آباد میں کھیلا جانے والا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔

 

دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ حاصل ہوا۔ صورتحال یہ تھی کہ ٹاس تک نہیں ہوسکا۔ مسلسل بارش کے باعث امپائرز نے لمحہ آخر میں میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کولکتہ نے پہلے ہی 9 میچس میں جیت کے ساتھ پلے آف میں جگہ بنا لی ہے۔ گجرات کو صرف ایک اور میچ کھیلنا ہے۔ ٹیم کے کھاتے میں اب تک 11 پوائنٹس ہیں گجرات نے پلے آف کے اپنے امکانات کھو دیے ہیں۔

 

واضح رہے کہ ریاست مہاراشٹرا کے ساتھ ساتھ گجرات میں زبردست بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ زوردار بارش کو دیکھتے ہوئے میچ منسوخ کردیا گیا۔ اس فیصلے سے شائقین کرکٹ کو مایوسی ہوئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button