جنرل نیوز

نرمل میں قدیم واٹرٹینک مہندم کردیا گیا

نرمل: ریاست تلنگانہ مستقرنرمل میں قدیم واٹرٹینک کو منہدم کردیا گیا۔ یہ واٹرٹینک گاندھی پارک میں تھا جسے 1971 میں تعمیرکیا گیا تھا۔ یہ ٹینک برسہا برس سے شہرکی 50 فیصد آبادی کی پینے کے پانی کی ضروریات پوری کررہا تھا۔ چونکہ یہ ٹینک مخدوش ہوگیا تھا اسلئے نیا واٹرٹینک تعمیرکروایا گیا اور متعلقہ حکام نے اس قدیم ٹینک کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہدامی کاروائی سے قبل آس پاس کے لوگوں کو ہٹا دیا گیا تھا تاکہ کسی بھی طرح کا حادثہ ہوا۔ انہدامی کاروائی کو دیکھنے کیلئے عوام کا ہجوم جمع ہوگیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button