جنرل نیوز

نظام آباد _ میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں ڈاٹا انٹری آپریٹر آؤٹ سورسنگ جائیدادوں پر تقررات

 

نظام آباد/14ڈسمبر (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس) ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ آفیسر نظام آباد کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ کنٹی ویلگو (آنکھوں کی روشنی) پروگرام کے لئے (70) ڈاٹا انٹری آپریٹر کی جائیدادوں پر آؤٹ سورسنگ بنیاد پر تقررات عمل لائے جارہے ہیں امید وار کی تعلیمی قابلیت ڈگری کے ساتھ کمپویٹر کورسز میں ( ڈی سی اے) اور( پی جی ڈی سی اے) اہلیت رکھنے والے امیدوار درخواست دینے کے اہل ہیں امیدوار اپنے تعلیمی اسنادات ، ذات ،بونافائئڈ دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹو کے ساتھ کل 15/ ڈسمبر صبح 10.30 بجے تا 3 بجے دوپہر تک ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ I DOC سیکنڈ فلور روم نمبر (201) پر مقررہ اوقات میں شرکت کرسکتے ہیں درخواست فارم

www.nizambad.telangana.gov.in

سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button