جرائم و حادثات

شادی شدہ خاتون کا گینگ ریپ۔حیدرآباد کے پرانے شہر میں شرمناک واقعہ

حیدرآباد۔ پرانے شہر کے بنڈلہ گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا ۔‌ سوریہ پیٹ سے تعلق رکھنے والی خاتون گھریلو جھگڑوں کے بعد دو روز قبل حیدرآباد پہنچی۔

 

وہ ہفتہ کی رات املی بن بس ڈپو کے پاس رکی ہوئی تھی کہ دو موٹر سائیکل سوار افراد اس کے پاس پہنچے اور انہوں نے اسے زبردستی موٹرسائیکل پر سوار کر لیا۔ملزمین خاتون کو بنڈلہ گوڑہ علاقہ کے گودام میں لے گئے جہاں اس کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کی گئی۔

 

خاتون نے وہاں سے نکل کر اس سلسلہ میں پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی پولیس نے کیس درج کر لیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button