جنرل نیوز

بزم رحمت عالم کے جشن میلاد النبیۖ کی تیاریاں جاری _ استقبالیہ کمیٹی کااجلاس’سینئر صحافی ملے پلی لکشمیا کو پیس ایوارڈدینے کا فیصلہ

حیدرآباد۔30ستمبر(پریس نوٹ)کل ہند بزم رحمت عالم کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی جشن میلاد النبیۖ تزک و احتشام کے ساتھ منایا جائے گا۔اس سلسلہ میں تمام تر انتظامات کو قطعیت دی جارہی ہے۔صدرنشین کل ہند بزم رحمت عالم ایم اے مجیب سینئر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ نے بتایا کہ جشن میلاد النبیۖ کے ضمن میں استقبالیہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور تمام انتظامات سرعت کے ساتھ جاری ہیں۔

 

آج بزم کے دفتر واقع اوکاس کامپلکس مانصاحب ٹینک پر استقبالیہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف امور پر غور و خو ص کیا گیا اور جاریہ سال رحمت عالم انٹرنیشنل پیس ایوارڈ حیدرآباد کے مشہور و معروف صحافی ملے پلی لکشمیا فاونڈر ایچ ایم ٹی وی کو دینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ملے پلی لکشمیا وہ کافی شہرت رکھتے ہیں وہ محتاج تعارف نہیں ہے۔ملے پلی لکشمیا نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات پر مختلف موقر اخبارات میں مضامین تحریر کئے ہیں۔ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے امین ہے۔صدر بزم ایم اے مجیب ایڈوکیٹ نے کہا کہ جشن میلاد النبیۖ کے موقع پر گزشتہ چھ برسوں سے انٹر نیشنل پیس ایوارڈ دیا جارہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ تاحال پروفیسر کانچا ایلیا’ کیپٹن پانڈورنگا رائو’ راجیو شرما’ فادرسامیول پیٹر’ مشہور و معروف رائٹر رام پنیانی اور انیل کمار چوہان کو ایوارڈس دیئے گئے ہیں۔جاریہ سال ہندو۔مسلم اتحاد کے علمبردار ملے پلی لکشمیا کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایم اے مجیب ایڈوکیٹ نے بتایا کہ بزم کی جانب سے 12ربیع الاول کوفقید المثال پیمانہ پر جشن میلاد النبیۖ و ایوارڈ تقریب کا انعقاد عمل میں آئے گا ۔اس موقع پر سینئر صحافی ملے پلی لکشمیا کو یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔۔مقام اور علمائے کے ناموں کا متعاقب اعلان کیا جائے گا۔ایم اے مجیب نے بتایا کہ جشن میلاد النبیۖ سے بیرون ریاستوں کے مشہور و معروف علمائے کرام کے علاوہ مقامی مقررین بھی خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عامتہ المسلمین بزم کے جلسہ میلاد النبیۖ کو کامیاب بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button