مبارکباد

سراج الدین منصور ڈسٹرکٹ چیرمین اور نیہال ٹاؤن چیرمین ، کانگریس میناریٹی ڈپارٹمنٹ جگتیال مقرر

جگتیال بلدیہ کے سابق وائس چیئرمین و کانگریس کے سینئر لیڈر سراج الدین منصور کو جگتیال ضلع کانگریس کمیٹی میناریٹی ڈپارٹمنٹ کا چیرمین مقرر کیا گیا ہے اسی طرح مکثر علی نیہال کو جگتیال ٹاؤن کانگریس میناریٹی ڈپارٹمنٹ کا چیرمین بنایا گیا ہے ان دونوں کے تقررات سے متعلق احکامات تلنگانہ کانگریس کمیٹی میناریٹی ڈپارٹمنٹ کے چیرمین جناب شیخ عبداللہ سہیل نے  جاری کیے ہیں

اسی دوران کانگریس قائد و رکن کونسل ٹی جیون ریڈی نے اپنی قیام گاہ پر کانگریس کے اقلیتی قائدین بشمول جناب معزز الدین کی موجودگی میں سراج الدین منصور اور نیہال کی گلپوشی کی اور انھیں مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button