جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں ہفتہ یکم اکتوبر کو جلسہ جشن عید میلادالنبی ﷺ

نارائن پیٹ : 1 اکتوبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ مستقر پر عظیم الشان جلسہ جشن عید میلادالنبی ﷺ بمقام مسجد عمر بن الخطاب’ شاتاواہانہ کالونی نارائن پیٹ میں آج یکم اکتوبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب تا عشاء منعقد کیا جارہا ہے۔ جسکی صدارت حضرت سید شاہ محمد غیاث الدین قادری صاحب سجادہ نشین درگاہ تقی باباؒ انجام دیں گے۔ اور مہمان خصوصی خطیب ذیشان فخر محبوب نگر حضرت مولانا حافظ وقاری محمد اسمعیل چشتی القادری صاحب کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و بانی و ناظم مدرسہ انوارالبرکات ‘ امام جامع مسجد محبوب نگر کا خطاب ہوگا جبکہ میزبان مقررین میں حضرت مولانا الحاج سید احمد حسینی اشرفی جلالی صاحب کامل جامعہ نظامیہ’ حضرت مولانا حافظ وقاری مفتی شفاعت علی نظامی صاحب کامل جامعہ نظامیہ’ حضرت مولانا حافظ وقاری محمد فاروق بن مخاشن نظامی صاحب کامل جامعہ نظامیہ بھی خطاب فرمایں گے۔ اور ساتھ ہی عالمی شہرت یافتہ ثناء خوان مصطفی ﷺ حافظ سید فرقان علی نقشبندی نظامی صاحب اپنے منفرد انداز میں کلام پیش کریں گے انتظامی کمیٹی مسجد ہذا نے عاشقانِ رسُولﷺ سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button