جرائم و حادثات

نظام آباد میں ٹاٹا اے سی گاڑی کے سرقہ میں ملوث 4 ملزمین گرفتار۔2 مفرور _ اے سی پی وینکٹیشور کی پریس کانفرنس 

نظام آباد:یکم / اکتوبر (اُردو لیکس) تلنگانہ کے نظام آباد میں ٹاٹا اے سی نمبرAP25AX6784 کے سرقہ میں ملوث 6 ملزمین کے منجملہ 4 ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے مسروقہ گاڑی برآمد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا۔ جبکہ دو ملزمین مفرور ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس وینکٹیشور نے اس واقعہ کی تفصیلات سے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پولیس اسٹیشن IIIٹاؤن کے حدود میں بوائن واڈساکن نیو گنج نظام آباد نے 22/ ستمبر کو شکایت درج کروائی تھی کہ ریلوے گیٹ کے قریب وینکنا مندر پر واقع ان کی کیٹرنگ گودام پر گاڑی پارک کرنے کے بعد وہ اپنے رہائش گاہ چلا گیا تھا۔ دوسرے دن صبح اس نے گاڑی حاصل کرنے کے لئے یہ پہنچا تو اسے اپنی گاڑی دکھائی نہیں دی اور نامعلوم افراد کی جانب سے سرقہ کئے جانے پر اس نے پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوتے ہوئے شکایت درج کروائی تھی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ٹکنالوجی کی جدید طریقہ کار سے سارقین کا پتہ چلاتے ہوئے 6 ملزمین میں سے 4 ملزمین شیخ سعداللہ، شیخ اعجاز ساکن وزیرآباد ناندیڑ، شیخ عظمت ساکن کھوجہ کالونی نظام آباد، شیخ الطاف ساکن آٹو نگر کو گرفتار کیا جبکہ A-1 ملزم رفیق، A-2 سمیع چاؤش مفرور ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نمبر 3 پر جوپلی ناگر کرنول شاہ آباد سائبر آباد کمشنریٹ یلاریڈی ورنی پولیس اسٹیشن میں اس پر مقدمات درج ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سرقہ کی واردات کو حل کرنے میں اہم رول ادا کرنے میں IIIٹاؤن پولیس اسٹیشن ایس آئی جی نریش، ایم اے وہاب، ایس کے شوکت علی، ارجن، محمد افسر، وینکٹ رام، وی چمند، اے سی پی وینکٹیشور راؤ، نظام آباد ٹاؤن انچارج سرکل انسپکٹر سری سیلم نے ان کی ستائش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button