نیشنل

بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ نے وزیراعظم اور امیت شاہ پر لگایا سنسنی خیز الزام

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے پیر کو کہا کہ انہیں امید ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ "ان کے ساتھ ہرین پانڈیا جیسا سلوک نہیں کریں گے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ جو اچھا کرتا ہے اسکا اچھا ہوتا ہے۔سوامی نے ٹویٹر پر کہا، "مجھے امید ہے کہ مودی اور شاہ میرے بارے میں ہرین پانڈیا کا منصوبہ نہیں بنا رہے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو مجھے اپنے دوستوں کو خبردار کرنا پڑے گا۔ سبرامنیم سوامی نے وزیراعظم اور امیت شاہ پر آر ایس ایس کے اعلیٰ عہدیداروں کو بھی دھوکہ دینے کا الزام لگایا ہے۔ واضح رہے کہ ہرین پانڈیا کا شمار گجرات کے قدآور لیڈرس میں ہوتا تھا ان کا قتل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button