جرائم و حادثات
بیٹری منہ سے کترنے پر دھماکہ، 15 سالہ لڑکے کی دردناک موت – تلنگانہ کے آصف آباد ضلع میں دلخراش حادثہ
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع آصف آباد کے چنتل مانپلی منڈل میں ایک افسوسناک حادثہ میں 15 سالہ لڑکے کی منہ میں بیٹری پھٹنے سے درد ناک موت ہوگئی
اطلاعات کے مطابق گڈیم گاؤں کے رہائشی 15سالہ لوکیش چہارشنبہ کی صبح گھر میں کھیل رہا تھا۔ اسی دوران اس نے ایک نامعلوم بیٹری کو منہ سے کرتنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں بیٹری اچانک پھٹ گئی۔ دھماکے سے اس کے چہرے اور ہاتھ شدید زخمی ہوگئے۔
خاندان کے افراد فوری طور پر اسے ہاسپٹل لے گئے اور بعد ازاں بہتر علاج کے لیے کاغذ نگر منتقل کیا جا رہا تھا، لیکن وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔
بیتری فون کی تھی یا دوسرے کسی الیکٹرانک اشیا کی تھی اس کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا



