انٹرٹینمنٹ

پنکج ادھاس کا حیدرآباد میں لائیو کنسرٹ

حیدرآباد: غزل کے استاد پنکج ادھاس 30 ستمبر کو حیدرآباد میں منعقد ہونے والے لائیو کنسرٹ میں شرکت کریں گے۔ منتظمین کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ’جزبہ – دلوں کو دلوں سے جوڑنے کا‘ کے زیر عنوان پنکج ادھاس کا لائیو کنسرٹ 30 ستمبر کو شلپا کلا ویدیکا آڈیٹوریم، مادھا پور میں شام 7 بجے منعقد ہوگا۔

موسیقی کی دنیا میں پنکج ادھاس ایک ایسے غزل گلوکار کے نام سے جانے جاتے ہیں جو اپنی گائیکی سے گزشتہ چار دہائیوں سے اپنے مداحوں کو مسحور کرتے آئے ہیں۔ انھوں نے کئی غزلیات گائی ہیں اور ان کی مشہور غزلوں میں فلم "نام "کی غزل چھٹی آئی ہے، وطن سے چھٹی آئی ہے شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button