نیشنل

بی جے پی اور ٹی آر ایس قائدین کے فون ٹیاپنگ کرنے چیف منسٹر چندرشیکھرراو پر مرکزی وزیر کشن ریڈی کا الزام

حیدرآباد _ 3 اکتوبر ( اردولیکس) مرکزی وزیرسیاحت جی کشن ریڈی نے چیف منسٹر چندرشیکھرراو پر بی جے پی اور ٹی آر ایس قائدین کے علاوہ اعلی عہدیداروں کے فون ٹیاپنگ کرنے کا الزام لگایا ہے بی جے پی کے دفتر میں میڈیا سے  خطاب کرتے ہوئے کشن ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ نہ صرف بی جے پی قائدین بلکہ ٹی آر ایس قائدین کے فون بھی ٹیپ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ریاست کے آئی اے ایس، آئی پی ایس اور دیگر اہم عہدیداروں کے فون بھی ٹیپ کر رہی ہے۔ کشن ریڈی نے کہا کہ کلواکنٹلا خاندان بی جے پی پر زہر اگلنے کا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر روز جھوٹ بولتے ہیں، کلواکنٹلا خاندان دن میں خواب دیکھ رہا ہے کہ نیشنل پارٹی بنانے کے بعد چندرشیکھرراو اور ان کی بیٹی مرکزی وزیر بن جائیں گے ۔ کشن ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس کے کئی قائدین خود یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ چندرشیکھرراو قومی پارٹی کیوں بنا رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کے قائدین چیف منسٹر کے اعلان پر ہنس رہے ہیں اور اندر ہی اندر کے سی آر کے رویے پر برہم ہیں۔ کشن ریڈی نے کہا کہ ٹی آر ایس قائدین کا خیال ہے کہ چندرشیکھرراو مجلس پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے نیشنل پارٹی تشکیل دے رہے ہیں۔ ٹی آر ایس قائدین اس بات سے بھی ناراض ہیں کہ چیف منسٹر نے طیارہ کرایہ پر لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اب کہہ رہے ہیں کہ وہ طیارہ خود خریدیں گے۔کشن ریڈی نے کہا کہ منفی سوچ کے ساتھ بننے والی کوئی بھی پارٹی زندہ نہیں رہ سکتی

متعلقہ خبریں

Back to top button