انٹر نیشنل

سعودی سفیر برائے ہند صالح کی اوصاف سعید سے ملاقات

ریاض ۔ کے این واصف

ہندوستان میں نئے متعین کئے گئے سعودی سفیر عزت مآب صالح عید الحسینی نے نئی دلی میں ڈاکٹر اوصاف سعید، سکریٹری (CPV & OIA) وزارت خارجہ ہند کے دفتر پر ان سے ملاقات کی۔ دونوں عہدیداروں نے بین ممالک باہمی دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبہ جات میں مزید تعاون و ترقی، استحکام کے امکانات پر گفتگو کی۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر اوصاف سعید پچھلے مارچ تک ریاض مین سفیر ہند برائے سعودی عرب متعین تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button