تلنگانہ

تلنگانہ کے منوگوڑو اسمبلی حلقہ میں اب تک ہوئے 12 انتخابات میں کس پارٹی نے کتنی مرتبہ کامیابی حاصل کی

حیدرآباد _ 3 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع میں واقع منوگوڑو اسمبلی حلقہ میں 3 نومبر کو ضمنی انتخاب کی پولنگ ہونے والی ہے گزشتہ دو ماہ سے تلنگانہ میں منوگوڑو اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے شیڈول کا تمام سیاسی جماعتیں بے چینی سے انتظار کررہے تھے کیونکہ اس انتخاب کے نتائج ہر سیاسی جماعت کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔اس لئے اس انتخاب کو کافی اہمیت حاصل ہوگئی ہے

ایک طرف بی جے پی اس حلقہ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے تلنگانہ کی سیاست میں ہلچل مچانے کی کوشش میں مصروف ہے تو دوسری طرف ٹی آر ایس بھی کامیابی کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے منوگوڑو اسمبلی حلقہ میں اب تک ہوئے انتخابات میں ایک مرتبہ بھی بی جے پی کو کامیابی تو دور ضمانت نہیں بچی ۔ یہ حلقہ ابتدا سے کانگریس کا گڑھ رہا ہے

منوگوڑو اسمبلی حلقہ 1967 میں  تشکیل دیا گیا تھا اور اب تک 12 انتخابات ہو چکے ہیں۔ جس میں سب سے زیادہ کانگریس امیدوار 6 مرتبہ ، سی پی آئی پانچ بار اور ٹی آر ایس امیدوار ایک بار کامیابی حاصل ہوئی۔ پلوائی گوورتھن ریڈی  جنہوں نے 1967 سے 1985 تک کانگریس سے مقابلہ  کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔ 1985 سے، سی پی آئی کے امیدوار اُجنی نارائن راؤ نے تین بار جیت کر ہیٹ ٹرک کی تھی ۔ جبکہ پلوائی گووردھن ریڈی نے 1999 میں کانگریس سے کامیابی حاصل کی، سی پی آئی کے امیدوار پلا وینکٹ ریڈی نے 2004 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ 2009 کے انتخابات میں اجینی یادگیری راؤ نے سی پی آئی سے مقابلہ کیا اور کامیابی حاصل کی، لیکن 2014 میں تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد منعقدہ انتخابات میں ٹی آر ایس امیدوار کے پربھاکر ریڈی نے کامیابی حاصل کی۔ سال 2018 میں، کومٹ ریڈی راجگوپال ریڈی  جنہوں نے کانگریس سے مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔

لیکن دو ماہ قبل اسمبلی اور کانگریس پارٹی سے مستعفی ہو کر راج گوپال ریڈی بی جے پی میں شامل ہو گئے اور اب بی جے پی کے ٹکٹ پر مقابلہ کرنے والے ہیں اسی طرح کانگریس پارٹی نے اس حلقہ سے سابق رکن اسمبلی گوردھن ریڈی کی دختر سراونتی کو امیدوار بنایا ہے ٹی آر ایس پارٹی نے اب تک امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button