جرائم و حادثات

نرمل۔جنگلی جانور کی منتقلی کی کوشش ناکام ملزم گرفتار

نرمل ۔ ریاست تلنگانہ ضلع نرمل میں جنگلی جانور منتقل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کی شناخت دیلیش کمار متوطن ایلور ریاست آندھرا پردیش کے طور پر کی گئی ہے۔اس کے پاس سے جنگلی خنزیر اور بولیرو گاڑی ضبط کرلی گئی۔

 

دراصل ملزم جنگلاتی علاقہ سے جنگلی خنزیروں کا شکار کر کے ریاست آندھرا پردیش منتقل کر رہا تھا باوثوق ذرائع سے ملی اطلاعات کے بعد عہدیداروں نے تعاقب کر کے اسے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

 

ملزم کو گرفتاری کے بعد حاضر عدالت کیا گیا۔ فاضل مجسٹریٹ نے اسے 14 دن تک کے لیے عدالتی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا جس کے بعد ملزم کو نرمل جیل منتقل کر دیا گیا۔ یہ کاروائی ایف ار او راٹھوڑ رمیش ،ڈپٹی ایف آر او محمد عرفان نے انجام دی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button