جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر کے گھر میں چوری

حیدرآباد: حیدرآباد میں ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسرکے گھرمیں چوری کا واقعہ پیش آیا۔ جوبلی ہلزکے پرشاسن نگرکے رہنے والے ریٹائرڈ آئی پی ایس عہدیدارآنندیا 16 مارچ کو اپنی بیوی کے ساتھ بیٹے کے پاس ریاست آندھراپردیش کے کاکیناڈا گئے ہوئے تھے۔ مکینوں کی عدم موجودگی میں سارقین نے ان کے مکان سے 30 تولہ سونا، چاندی، 40 ہزارنقدی کے علاوہ 500 امریکی ڈالرس کا سرقہ کرلیا۔ اس سلسلے میں جوبلی ہلز پولیس سے شکایت کی گئی پولیس نے کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button