نیشنل

حکومت اترپردیش کو لگا سپریم کورٹ سے جھٹکہ۔ عتیق احمد معاملہ میں رپورٹ طلب ۔ 2017 سے اب تک کے انکاونٹرس کی تفصیلات مانگی گئیں

نئی دہلی: سپریم کورٹ میں گینگسٹر سے سیاستداں بننے والے عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کے قتل کے مقدمہ پر آج سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکومت اتر پردیش سے سال 2017 سے تاحال 183 انکاؤنٹرس کی تفصیلات پیش کرنے کو کہا ہے۔ عدالت نے حکومت سے پوچھا ہے کہ انکاؤنٹر کی نگرانی کا کیا نظام ہے؟ کیا انکاؤنٹر میں این ایچ آر سی اور سپریم کورٹ کے رہنمایانہ خطوط پر عمل کیا گیا ہے؟

 

 

 

عدالت نےحکومت سے اندرون 4 ہفتہ اسٹیٹس رپورٹ طلب کی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے عتیق احمد کی بہن عائشہ نوری کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے حکومت اتر پردیش سے جواب طلب کیا ہے۔ عدالت نےحکومت سے اندرون 4 ہفتہ اسٹیٹس رپورٹ طلب کی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے عتیق احمد کی بہن عائشہ نوری کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے حکومت اتر پردیش سے جواب طلب کیا ہے۔

 

 

 

واضح رہے کہ ریاست اتر پردیش میں عتیق احمد اور ان کے بھائی کو اس وقت فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا جب پولیس ان دونوں کو ہاسپٹل لے کر پہنچی تھی۔ فائرنگ کے بعد حملہ آوروں نے اپنے اپ کو خود سپرد کر دیا تھا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button