جنرل نیوز

کریم نگر میں 40 دنوں تک فجر کی نماز باقاعدگی سے پڑھنے والے 33 بچوں میں سائیکلوں کی تقسیم _ سید غلام احمد حسین اور دیگر کا خطاب

بچپن سے اسلامی سوچ مستقبل کا سنہری راستہ ہے۔سید غلام احمد حسین کا خطاب 

 40 دنوں سے فجر کی نماز باقاعدگی سے پڑھنے والے 33 بچوں میں سائیکلوں کی تقسیم

 سید غلام احمد حسین نے بچوں اور منتظمین کو مبارکباد دی۔

کریم نگر، 16 اکتوبر:-( پریس ریلیز) ایم آئی ایم سٹی کے صدر اور تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے رکن سید غلام احمد حسین نے کہا کہ بچپن سے ہی بچوں کے لیے اچھی تعلیم، مذہبی اور دینی سوچ ان کے مستقبل کے لیے سنہری راہیں بچھا دے گی۔ ماہ مقدس میں پیغمبر اسلام کے یوم ولادت کی خوشی میں ایم آئی ایم سٹی کے جنرل سکریٹری سید برکت علی کے بھائی، کوثر مسجد کے سکریٹری سید عظمت علی عظیم کی رہنمائی میں 40 دنوں تک باقاعدگی سے فجر کی نماز پڑھنے والے 33 بچوں کو فی کس 5000 مالیت کے قیمتی سائیکلیں اتوار کو شہر کے گودام گڈہ شالیمار فنگشن ہال میں بطور انعام بچوں میں حوالے کی گئیں۔ اس موقع پر غلام احمد حسین نے کہا کہ اس پروگرام کے آرگنائزر عظمت علی کے اہل خانہ زمانہ قدیم سے ایم آئی ایم پارٹی کے ہمدرد رہے ہیں اور معاشرے میں تبدیلی لانے کے لیے ایک دینی شعور بیداری پروگرام کا انعقاد خوش آئند ہے۔ 4 سال سے 15 سال کی عمر کے بچوں اور نوجوانوں دینی شعور اور جذبہ کے عظیم مقصد سےیہ پروگرام کیا گیا انہوں نے کہا کہ ایم آئی ایم پارٹی شہر کے تمام مسلم ڈیویژنوں میں اسی طرح کے پروگراموں کو نافذ کرنے کی پہل کرے گی، اپنی پارٹی کے کارپوریٹروں اور ڈویژنوں کے صدور سے بات چیت کرے گی اور پورے شہر میں ایسےپروگرام عمل میں لائینگے ۔

 

عظمت علی کو مثال کے طور پر لیتے ہوئے، انہوں نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ ایسے پروگرام شروع کریں جو اسلامی اور فکر آخرت کی طرف لے جائیں ۔ پیسہ ضائع کیے بغیر معاشرے میں تبدیلی لائیں۔ آج کے معاشرے میں والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دینے کے ساتھ نوعمری میں ہی دینی تعلیم کی طرف ان کے طرز زندگی کو اسلامی تعلیمات سے آراستہ کرنے میں پہل کریں دیگر علماء نے بھی خطاب کرتے کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے بچوں میں مسجد کی رغبت پیدا ہوگی سب نے ستائش کرتے ہوئےکہا کہ اسطرح کے پروگرام رکھے جائیں

 

اس موقع پر اعتماد الحق قاسمی صدر جمعیت علماء کریم نگر مفتی صادق حسین مولانا کاظم الحسنی حافظ ضیاء اللہ خان حافظ محمد وسیم الدین حافظ سید رضوان جماعت اسلامی ضلعی صدر محمد خیرالدین سابقہ ڈپٹی مئیر عباس سمیع کارپوریٹر فیروز عقیل عاتینا عبدالسمیع رحیم الدین پرویز وغیرہ موجود تھے مفتی اعتماد الحق قاسمی کی خصوصی دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا

متعلقہ خبریں

Back to top button