نیشنل

ریزسٹنس فرنٹ( ٹی آر ایف) دہشت گرد تنظیم: حکومت ہند

نئی دہلی: مرکز نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یو اے پی اے کے تحت دی ریزسٹنس فرنٹ (ٹی آر ایف) کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ TRF دہشت گردانہ سرگرمیوں کو مزید تقویت دینے کیلئے آن لائن میڈیم کے ذریعہ نوجوانوں کو بھرتی کر رہی ہے۔ TRF‘ ایک ممنوعہ دہشت گرد تنظیم لشکرطیبہ کی ایک ذیلی تنظیم کے طور پر 2019 میں قائم ہوئی تھی۔
ایک نوٹیفکیشن میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ یہ تنظیم دہشت گردانہ سرگرمیوں سے متعلق پروپیگنڈہ پھیلانے‘ دہشت گردوں کو بھرتی کرنے‘ پاکستان سے جموں وکشمیر میں دہشت گردوں کی دراندازی‘ ہتھیاروں اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔ TRF‘ دہشت گرد تنظیموں میں شامل کرنے کیلئے جموں وکشمیر کے عوام کو اُکسانے کی خاطر سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر نفسیاتی کارروائیوں میں بھی ملوث ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ TRF کے کمانڈر شیخ سجاد گُل کو ایک دہشت گرد کے طور پر قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button