جرائم و حادثات

بیوی نے اپنے ماں باپ کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل کردیا _ تلنگانہ کے نظام آباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ

نظام آباد _ 28 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد شہر میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں شوہر کی اذیت برداشت نہ کرتے  ہوئے بیوی نے والد اور والدہ کے ساتھ مل کر کلہاڑی حملہ کرتے ہوئے  بے دردی سے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ پیر کی شام شہر کی چندر شیکھر کالونی میں پیش آیا۔ رورل  سی آئی وینکٹ نارائنا، رورل  ایس ایس آئی مہیش کے مطابق چندر شیکھر کالونی کے کرشنا کی شادی اسی کالونی کی گنگا سے ہوئی تھی۔ لیکن اس کا اکثر اپنے شوہر کرشنا، بیوی گنگا اور اپنے سسرال والوں سے جھگڑا ہوتا  تھا۔

 

پیر کی شام سات بجے کرشنا اپنے سسرال گیا  وہاں کرشنا کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا۔ اس سے تنگ آکر اس کی بیوی گنگا، اس کے سسر  گنگا مرلی اور ساس   ستماں نے  کلہاڑی سے  وار کر کے قتل کر دیا۔ پہلے تو شوہر کی آنکھوں میں مرچ پاؤڈر ڈالا گیا۔  بعد میں گنگا کے والد گنگا مرلی اور ماں ستماں نے کلہاڑی لے کر کرشنا پر حملہ کر کے اسے کاٹ ڈالا۔ کرشنا شدید زخمی حالت میں گھر سے باہر آیا اور وہیں گر کر فوت ہو گیا ۔

 

پولیس نے مقامی لوگوں کی شکایت پر مقام واردات پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہاسپٹل منتقل کردیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تینوں کو گرفتار کرلیا

متعلقہ خبریں

Back to top button