جنرل نیوز

مدرسہ امدادالعلوم نارائن کھیڑ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ایک روزہ سیرت طیبہ کانفرنس  

نظام آباد بھیمگل اورپرکٹ کے علاوہ دیگرمقامات پراشتہارات کی رسم اجرائی

نظام آباد 8/نومبر (اردو لیکس)نارائن کھیڑ ضلع سنگاریڈی کا ایک ممتاز اوراپنے انداز کا منفرد دینی اقامتی مدرسہ ؓمدرسہ امدادالعلوم ججال پور جہاں مختلف شعبوں میں دینی تعلیم وتربیت کا بہترین انتظام ہے جہاں سینکڑوں طلباء علم دین سے واقفیت حاصل کررہے ہیں واضح رہیکہ یہ مدرسہ ریاست تلنگانہ وآندھرا کے ممتاز عالم دین شیخ طریقت حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب ناظم ادارہ اشرف العلوم ٹرسٹ حیدرآباد کے زیر انتظام چلنے والا ایک بے مثال وبافیض ادارہ ہے الحمدللہ اس ادارہ سے ہر سال طلباء حافظ قرآن بنتے ہیں سال حال تکمیل حفظ کرنے والے طلباء کی ہمت افزای کی غرض سے ایک روزہ پروگرام

جلسہ سیرت طیبہ کے عنوان سے بتاریخ 13/نومبر بروز اتوار صبح تا شام منعقد کیا۔جارہا ہے جس میں عالم اسلام کے معتبر وموقر علماء کرام اور ملک کے بڑے بزرگان دین حضرت مولنامفتی محمد راشد اعظمی نائب مہتمم واستاد حدیث دارالعلوم دیوبند مفسرقرآن حضرت مولانا انیس احمد آزاد بلگرامی کے علاوہ مولاناعتیق الرحمان اورمفتی سلیمان اجمل صاحب ودیگر علماء کرام شرکت کریں

ان شاء اللہ بلالحاظ مذہب وملت اس پروگرام میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ برادران وطن ہر سال شریک ہوکر سیرت رسول کے عنوان پر مختلف علماء کرام کے خطابات سے استفادہ کرتے ہیں اس سال بھی مہاراشٹرا تلنگانہ آندھرا کرناٹک ودیگر ریاستوں سے ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں کی شرکت ہوگی لہذا اس موقع پر مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی مفتی عبدالمبین قاسمی مفتی عبدالملک انس قاسمی مولاناعبدالرحمان محمد۔میاں حافظ محمد خلیل مفتی شوکت قاسمی مفتی رفیق ذاکر حافظ عبدالرحمان کے علاوہ دیگر علماء وائمہ نے عوام الناس سے شرکت واستفادہ کی پرخلوص اپیل کرتے ہوے کہا کہ بامقصد اجلاس عام میں ضرور بالضرورشرکت کریں

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button