نیشنل
ایسی مائیں بھی ہوتی ہیں؟ – بی جے پی خاتون لیڈر کی شرمناک حرکت

اتراکھنڈ کے ہریدوار میں بی جے پی کی خاتون صدر انامیکا شرما پر نہایت سنگین الزام عائد ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ انامیکا نے اپنی 13 سالہ بیٹی کا اپنے عاشق اور اس کے دوستوں سے اجتماعی جنسی استحصال کروایا۔
انامیکا شرما نے اپنے شوہر سے طلاق لے کر کئی برسوں سے ایک شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کر رکھے تھے اور اسی کے ساتھ رہ رہی تھی۔ رواں سال جنوری میں وہ اپنے عاشق، اس کے دوست اور اپنی نابالغ بیٹی کو لے کر تفریح کے لیے گئی
۔ اسی دوران، انامیکا نے اپنی بیٹی کو اپنے عاشق اور اس کے دوستوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے میں مکمل تعاون کیا۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے کا انکشاف کچھ وقت بعد ہوا
۔ پولیس نے معاملے کی چھان بین کرتے ہوئے انامیکا شرما اور اس کے عاشق کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ –