جنرل نیوز

نظام آباد کے دو بردار ن آرکیٹیکچرس شرجیل احمد اور سمیر احمد کو ایس ایس ڈیزائن اسٹوڈیو پرایویٹ لمیٹڈ کی جانب سے ”دی گریٹ انڈین بزنس اینڈ اسٹارٹ اپ ایوارڈ سال 2022“سے نوازا گیا

تلنگانہ ریاست کے آرکٹیکٹس کیلئے یہ اعزاز قابل فخر ہے۔ ببلو خان اور عمران شہزاد کی مبارکباد

نظام آباد 8 /نومبر (اردو لیکس) سماج میں کچھ لوگ ایسے ضرور ہوتے ہیں جو غیر معمولی کارنامے انجام دیتے ہیں اور وہ تخلیقی صفات رکھتے ہیں اگرچہ کہ ایسا کرناآسان بھی نہیں ہے آرکٹکٹ شرجیل احمد اور آرکٹکٹ سمیر احمد دونوں بھائی جن کا تعلق شہر نظام آباد سے ہے اور وہ معروف ٹی آر ایس کارپوریٹر ببلو خان کے خالہ زاد بھائی ہیں قابل ڈیزائنر اور انٹرپریونر ہیں۔ ایس ایس ڈیزائن اسٹوڈیو پرائیویٹ لمیٹڈ کی کامیابیوں کے پیچھے ان دونوں کا ذہن کا رفرما ہے۔ ایس ایس ڈیزائن اسٹوڈیو نے گریٹ انڈین انٹر برینو شب اینڈ اسٹارٹ اپ ایوارڈس 2022 کیلئے ان دونوں بھائیوں کو منتخب کیا ہے۔2022 کے لئے نہایت اختراعی اور غیر معمولی پروفائیل کو ججس نے منتخب کیا اور پسندیدہ قرار دیا ہے۔ یہ ایوارڈ پر میمیم ریزیڈینشل پراجیکٹس اور کمرشیل پراجیکٹس کے ضمن میں ماہر آرکٹیکیٹس کے زمرہ میں 2022 کیلئے یہ انتخاب عمل میں آیا۔ ان دونوں بھائیوں کے نظریے کے بقاے باہم تعاون باہمی کے تحت تمام تاجر ین کو ایک دوسرے کا ہاتھ بٹاتے ہیں ان دونوں کا مقصدایک ایسا نظام قائم کرنا ہے جس میں روپیہ کمانے کے ساتھ ساتھ سماج کو کچھ دینا ہے شرجیل احمد اور سمیر احمد کی ہمت لگن حوصلہ اور عزائم یقیناً مثالی ہیں۔ تاج ویسٹاینڈ دی گرانڈ بلروم بنگلورو میں 5/نومبر 2022 کو یہ باوقار ایوارڈ س ان دونوں کو عطا کیے گئے۔تلنگانہ ریاست کے آرکٹیکٹس کیلئے یہ اعزاز قابل فخر ہے۔ ان دونوں برادران کو ببلو خان کارپوریٹر ڈیویژن 56،عمران شہزاد صدر اربن اقلیتی سیل ٹی آر ایس، محمد یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس واراکین خاندان دوست احباب نے شرجیل احمد اور سمیر احمد کو غیر معمولی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button