تلنگانہ

پولیس رویہ کے خلاف کھمم میں کانگریس پارٹی کا زبردست احتجاج _ چیف منسٹر کے سی آر کا پتلہ نذر آتش

حیدرآباد میں کانگریس کے سوشل میڈیا آفس پر پولیس کی جانب سے کارؤائی کے خلاف آج صبح کھمم میں کانگریس ضلع صدر درگا کی قیادت میں ریالی نکالتے ہوئے پولیس رویہ کے خلاف احتجاج منظم کیا گیا اس موقع پر کھمم ضلع کانگریس صدر درگا کھمم سٹی کانگریس صدر محمد جاوید نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی نوٹیس جاری کیے ہوئے پولیس نے کانگریس کے سوشل میڈیا دفتر میں جاکر کارؤائی کرنا ناانصافی پر مبنی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے درگا نے مزید کہا کہ کے سی آر کے دورے حکومت میں پولیس کی غنڈا گرد بام عروج پر ہے جمہوری ملک کے لئے اس رویے کو خطرناک قرار دیا درگا نے تلنگانہ حکومت سے سوال کیا کہ آیا کے تلنگانہ میں حکومت نامی کوئی چیز ہے یا شاہی حکومت چل رہی ہے محمد جاوید نے تلنگانہ حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی پولیس حکومت کے اشاروں پر کام کررہی ہے آنے والے انتخابات میں تلنگانہ کی عوام کے سی آر کو زبردست سبق سکھائے گی ریالی میں پولیس ظلم اور چیف منسٹر کے سی آر کے خلاف زبردست نعرے لگائے گئے اور کے سی آر کا پتلہ نذرآتش  کیا گیا ریالی میں کانگریس قائدین کارکنان کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button