جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں حادثہ، برقعہ پوش خاتون جاں بحق۔ خوفناک سڑک حادثہ کا ویڈیو وائرل

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک برقعہ پوش خاتون جاں بحق ہوگئیں‌۔ 35 سالہ خاتون پروین بیگم جو کہ حبیب کالونی، شاہین نگر کی رہنے والی بتائی گئی ہیں 27 مارچ کی صبح اپنے بیٹے کے اسکول بالا پور جارہی تھیں کہ راستے میں ٹاٹا ایس گاڑی نے انھیں ٹکر دے دی۔حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ سڑک کے کنارے سے جانے والی خاتون کو گاڑی نے ٹکر دے دی جسکے نتیجے میں خاتون اچھل کر گر پڑیں اور  جاں بحق ہوگئیں۔ حادثہ کا منظر سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہاہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button