انٹر نیشنل

بین الاقوامی مسافر پرواز کے وقت سے 4 گھنٹے پہلے پہنچیں۔جدہ ایئرپورٹ انتظامیہ

حیدرآباد ۔ کے این واصف

جدہ سے ہوائی سفر کرنے والوں کے لئے ایرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک اہم اعلان۔ جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پرواز کے مقررہ وقت سے کم از کم چار گھنٹے پہلے ایئرپورٹ پرپہنچ جائیں تاکہ کسی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سبق نیوز کے مطابق ان دنوں مختلف ممالک سے آئے ہوئے عمرہ زائرین کی واپسی کا عمل جاری ہے۔بڑی تعداد میں مملکت میں موجود عمرہ زائرین جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اپنے ملکوں کو روانہ ہورہے ہیں۔ بعض اوقات مسافر پروازکے وقت کو مدنظرنہیں رکھتے جس کی وجہ سے انہیں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس حوالے سے جدہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے بین الاقوامی مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے سفرکو آسان اوریقینی بنانے کے لیے فلائٹ کے وقت سے 4گھنٹے پہلے ایئرپورٹ پہنچ جائیں۔

خیال رہے عمرہ سیزن کے اختتام پر بڑی تعداد میں مختلف ممالک سے عمرہ زائرین کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ ایئرپورٹ پرفضائی کمپنیوں کے کاونٹرز مقررہ وقت پرکاونٹرز بند کردیتے ہیں مسافروں کے تاخیر سے پہنچنے کی صورت میں ان کی پرواز کا وقت نکل جانے کا خدشہ ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button