تلنگانہ

تلنگانہ میں راشن ڈیلرس کے کمیشن میں اضافہ۔ ریاستی وزیر کا اعلان

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر گنگولا کمالکر نے کہا کہ راشن ڈیلرس کیلئے چاول کی تقسیم پر کمیشن میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ راشن ڈیلرس سے جو وعدہ کیا گیا تھا اسے پورا کیا جارہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ چاول کی تقسیم پر کمیشن 700 روپے سے بڑھا کر 1400 روپے فی ٹن کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن میں اضافہ سے ریاستی حکومت پر 245 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ 17 ہزار سے زیادہ راشن ڈیلروں کو اس کا فائدہ ہوگا۔ اس موقع پر وزیر نے ڈیلرس سے اپیل کی کہ وہ بغیر کسی پریشانی کے عوام کی خدمت کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button