مضامین

حمد پاک

لفظوں میں کیسے پروؤں تری عظمت اللہ
کس طرح سے کروں آخر تری مدحت اللہ
اپنے محبوب کی امت میں کیا ہے پیدا
مجھ پہ یہ ہے تری سب سے بڑی رحمت اللہ
ہونی کر دینا زمانے کی ہر انہونی کو
صرف اور صرف یہ ہے آپ میں قدرت اللہ
زندگی اور اسے جینے کے تمامی  اسباب
تیری ہی تو ہیں عطا اور عنایت اللہ
کیا کرشمہ ہے ترا ایک مرض نے میرے
بخش دی ہے مرے دل کو تری الفت اللہ
باپ ماں بھائی بہن سے بھی نہیں ہو سکتی
اپنے  بندوں سے جو تجھ کو ہے محبت اللہ
پھر  رہا ہوتا ہر اک در پہ جھکاتا سر کو
جو نہ ملتا ترا در بہرِ عبادت اللہ
لے کے میں نام ترا کرتا ہوں جو کام شروع
اس میں کس درجہ سمو جاتی ہے برکت اللہ
          ذکی طارق بارہ بنکوی
   سعادت گنج،بارہ بنکی،یوپی،انڈیا

متعلقہ خبریں

Back to top button