تلنگانہ

بھینسہ خودکشی واقعہ۔ فرحان نواز کے بھائی کو ملازمت فراہم کرنے رکن اسمبلی مدھول کی سکریٹری ٹمریز سے نمایندگی

سکریٹری ٹمریز بی شفیع اللہ متوفی کے افراد خاندان کی ہر ممکنہ مدد کا تیقن

بھینسہ(نامہ نگارافروزخان) اقلیتی اقامتی جونیئر کالج بوائز۔1 میں بھینسہ انٹر میڈیٹ سال دوم کے طالب علم فرحان نواز نے بعض ہم جماعت طلباء کی ہراسانی سے تنگ آکر13 نومبرکوخودکشی کرلی تھی۔ آج اسی ضمن میں ایک وفد بی آرایس پارٹی نرمل ضلعی صدر و رکن اسمبلی مدھول جی ویٹھل ریڈی کی قیادت میں بی شفیع اللہ سکریٹری ٹمریز سے ٹمریز کےصدر دفتر واقع بنجارہ ہلز حیدرآباد ملاقات کے لیے پہنچا۔جہاں پر وفد نے متوفی طالب علم کے بھائی کو ملازمت فراہم کرنےکی نمائندگی کی ، سکریٹری ٹمریز نے طالب علم کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اور مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے متوفی طالب علم کے افراد خاندان کی ہر ممکنہ مدد کرنے اور اقلیتی اقامتی جونیئر کالج بھینسہ کا دورہ کرنے کا تیقن دیا۔ وفد میں مارکیٹ کمیٹی وائس چیرمین سید آصف ، محمدفاروق احمد صدیقی بی آر یس صدر بھینسہ ٹاؤن کے علاوہ متوفی کے افرادخاندان عبدالجبار اور محمد شعیب نواز موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button