اسرائیل۔حماس جنگ کے خاتمہ کی سمت اہم پیشرفت – امن معاہدے پر دونوں فریقین نے کئے دستخط

اسرائیل۔حماس جنگ کے خاتمے کی سمت اہم پیشرفت، امن معاہدے پر دستخط
دو برس سے جاری اسرائیل اور حماس جنگ کے خاتمے کے لیے تاریخی پیشرفت ہوئی ہے۔ دونوں فریقوں نے جنگ بندی اور امن معاہدے کے پہلے مرحلے پر اتفاق کر لیا ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اسرائیل اور حماس نے ابتدائی امن معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔
ٹرمپ نے بتایا کہ حماس کی قید میں موجود تمام یرغمالیوں کو جلد رہا کیا جائے گا اور اسرائیلی افواج مرحلہ وار پیچھے ہٹ جائیں گی۔ اس تاریخی پیشرفت میں کردار ادا کرنے پر امریکہ کے ساتھ ساتھ قطر، مصر اور ترکی کا شکریہ ادا کیا گیا۔
ادھر حماس نے بھی معاہدے کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام غزہ میں جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کرے گا۔
واضح رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے غزہ میں امن کے لیے 20 نکاتی فارمولا پیش کیا تھا، جسے بھارت سمیت کئی ملکوں نے خیر مقدم کیا۔ اسرائیل اور حماس نے بھی اس فارمولے سے اتفاق کیا، اور اب اسی کے تحت پہلا عملی قدم اٹھایا گیا ہے۔