علم کے ذریعہ طلباء اپنے مستقبل کو درخشاں بناسکتے ہیں۔ سینئر سٹیزن فورم و سنئیر
سٹیزن ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد کی جانب سے طلباء میں مفت نوٹ بکس و اسپورٹس کٹس کی تقسیم سے ڈی وٹھل راؤ چیرمین ضلع پریشد کا خطاب
ظام آباد 24/ نومبر ( نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس) علم حاصل کرتے ہوئے طلباء اپنے مستقبل درخشاں بناسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ڈی وٹھل راؤ چیرمین ضلع پریشد نظام آباد نے آج سینئر سٹیزنس فورم و سینئر سٹیزنس ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد زیراہتمام نیشنل ہائی اسکول قلعہ روڈ میں زیر تعلیم جماعت نہم و دہم طلباء وطالبات میں مفت نو ٹ بکس اور اسپورٹس کٹس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے ملک کی ترقی میں طلباء اہم رول ادا کرسکتے ہیں انہوں نے طلباء سے کہا کہ مستقبل آپ میں سے کوئی ڈاکٹر ، انجینئر ، اور ملک قوم کا رہنما بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک جمہوری سیکولر ملک ہے اس میں ہر ایک کو آگے بڑھنے و ترقی کرنے کا کا پورا پورا حق حاصل ہے ۔ محمد عبدالشکور صدر سوسائٹی نے اپنی تقریر میں طلباء کہا کہ تعلیمی میدان میں اپنے آپ کو بہتر سے بہتر انداز آگے میں بڑھتے ہوئے اپنے والدین اور قوم و ملک کا نام روشن کریں۔ مرزا افضل بیگ تیجان جنرل سیکرٹری نے سوسائٹی کے اغراض و مقاصد اور آس کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کا قیام 2007 میں صرف 15 سے 20 محدود اراکین سے شروعات ہوئی تھی اور آج تقریباً 2700 اراکین تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 15 سالوں سے اپنی خدمات انجام دیتے آرہی ہے۔
سوسائٹی کی جانب سے بے شمار سماجی و فلاحی خدمات انجام دی گئی جو نظام آباد میں اپنی ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ اس تقریب میں صدر سینئر سٹیزنس فورم بھومنا ،محمد فیاض الدین خازن سید فضل میڈیا سکریٹری سنئیر سینٹر ن ویلفیئر سوسائٹی کے علاوہ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سید سعید الدین نائب صدر سینئر سیٹیزن ویلفیئر سوسائٹی نے مہمانوں و معززین ،اسکول انتظامیہ اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔