تلنگانہ

عظمت اللہ حسینی ورنگل ایسٹ اسمبلی حلقہ سے پارٹی ٹکٹ کے لئے داخل کی درخواست

حیدرآباد _ 25 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کانگریس کمیٹی کو  آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے ٹکٹ کے لئے بھاری تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں ایک ہفتہ تک درخواست فارم داخل کرنے کا وقت دیا گیا تھا اور آج درخواست فارم داخل کرنے کی تاریخ ختم ہو گئی۔

 

آج آخری دن کئی قائدین نے پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواست داخل کی ہے جن میں تلنگانہ کانگریس کے جنرل سکریٹری و تلنگانہ مینارٹی ڈیکلریشن ڈرافٹ کمیٹی کے رکن عظمت اللہ حسینی بھی شامل ہیں جنھوں نے ورنگل ایسٹ اسمبلی حلقہ سے پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواست داخل کی ہے عظمت اللہ حسینی کا شمار پارٹی کے سینئر قائدین میں ہوتا ہے جنھوں نے کانگریس سے وابستگی اس کی طلباء تنظیم این ایس یو آئی سی کی تھی

 

عظمت اللہ حسینی متحدہ ریاست آندھراپردیش میں این ایس یو آئی اور یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر رھ چکے ہیں بعد ازاں کانگریس پارٹی میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ یوتھ کانگریس میں اپنی کارکردگی کے ذریعے عظمت اللہ حسینی نے قومی سطح پر اپنی ایک منفرد پہنچان بنائی ۔اور راہول گاندھی کی ٹیم میں بھی کام کرچکے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button