جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل

حیدرآباد: حیدرآباد کے چندرائن گٹہ علاقہ میں معمولی بات پر بھائی نے بھائی کا قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق انجانیولو اپنے ارکان خاندان اور اپنے چھوٹے بھائی سریش کے ساتھ چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن حدود کے اندرا نگر میں رہتا تھا۔

کل رات سریش کا اپنی بھابی انجانیولو کی بیوی اندرا کے ساتھ جھگڑا۔ آج صبح انجانیولو، سریش کے پاس گیا اورجھگڑے کے بارے میں دریافت کیا۔ غصہ میں آکر سریش نے ایک پتھر لیا اور اپنے بڑے بھائی کے سر پر مارا جس کے نتیجے میں وہ گر گیا اور موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے اس معاملے میں سریش کے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button