ایجوکیشن

نظام آباد کے ٹمریز اسکول بوائز 3 کے 10 پانچویں جماعت کے طالب علموں نے روزہ رکھا 

اسکول کے استاد جلیل احمد بیگ نے بچوں کو نئے ملبوسات کے ساتھ تہنیت پیش کی 

رنجل: 12/اپریل(اردہ لیکس)چندور منڈل میں واقع تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول بوائز 3 کے 10سالہ پانچویں جماعت میں زیر تعلیم طلبا نے پہلی مرتبہ رمضان کے روزہ رکھا جسکی وجہ سے اسکول کے استاد ٹی جی ٹی جلیل بیگ نے بچوں کی ہمت افزائی کرتے ہوئے اپنی ذاتی مصارف سے 10بچوں کو نئے کپڑے پہنا کر گلپو شی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس کی صدارت اسکول وکالج کے پرنسپل نریش کمار نے کی۔

 

مفتی عابد کی قر أت کلام پاک سے آغاز ہوا۔ اسکول کے ایک طالب علم ابرار نے نعت شریف پیش کی۔ مفتی محمد عابد قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول بوائز میں مسلم طلبہ کا مثالی جذبہ رمضان المبارک کی مناسبت سے کئی مسلم طلبہ جو اپنے والدین اور مقام سے دور رہتے ہوئے بھی اپنے مخلص اساتذہ کرام کی سرپرستی اور نگرانی میں اپنی مخصوص عبادتیں روزہ، نماز، تلاوت قرآن مجید جیسے اعمال میں جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ان طلبہ کے پیچھے ان کے اساتذہ کرام کی بہترین کاوش اور محنت کار فرما ہے۔

 

بالخصوص مرزا جلیل بیگ ان طلبہ کی دینی سرگرمیوں کو پروان چڑھا نے میں اسی طرح ان کی تعلیم و تربیت کھیل کود کھانے پینے علاج و معالجہ کے سلسلے میں ہمیشہ فکر مند رہتے ہیں۔وہ چاہتے ہیں کہ یہ بچے ملک کے قابل اور ذمہ دار شہری بنکر ملک و ملت کی ترقی کے لئے خدمات انجام دے سکیں۔

 

پرنسپال نریش کمار نے کہا کہ ان بچوں کو نصیحت کے دوران خوب محنت و دلچسپی سے تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی جلیل بیگ نے نوخیز روزہ دار بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے لئے افطار طعام کے ساتھ ساتھ ان کے لئے کپڑوں کا نظم کیا مفتی محمد عابد قاسمی نے دعا کی۔ اس موقع پر اسکول کے اساتذہ اکرام اور وارڈن محمد سید محسن موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button