تلنگانہ

تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں ایک معمر خاتون پر بندروں کا حملہ _ ویڈیو دیکھیں

پداپلی ضلع کے سلطان آباد ٹاون میں ایک معمر خاتون ملماں پر بندروں کے ایک جھنڈ نے حملہ کردیا۔اس حملہ میں ملماں شدید زخمی ہوگئی ۔جسے بہتر علاج کے لئے کریم نگر کے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ چار تا پانچ بندروں نے اچانک ملماں کے مکان میں داخل ہو کر اس پر حملہ کردیا۔جس کے نتیجے میں خاتون نیچے گر پڑی اور رونے لگی ۔اس کے قریب میں ایک اور خاتون بندروں کو بھگانے کے لئے زور و شور سے پکارنے لگی چند منٹ بعد بندر وہاں سے چکے گئے ۔مقامی لوگوں نے ملماں کو شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کردیا۔قریب میں نصب کرفہ سی سی ٹی وی کیمرے میں سارا منظر قید ہوگیا ۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button